ابنا: سیول سے موصولہ رپورٹ کے مطابق لی میونگ باک نے آج جنوبی کوریا کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی تقریر میں کہا کہ دونوں ممالک لڑائی جھگڑا ختم کریں اور امن و تعاون کے دور کی طرف قدم بڑھائیں۔ سیول نے پیونگ یانگ کے ساتھ امن و تعاون پر ایسے وقت میں زور دیا ہے کہ جب کل سے جنوبی کوریا امریکی مدد سے سالانہ فوجی مشقیں شروع کرنے والا ہے۔ شمالی کوریا کی فوج نے سات اگست کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد کے لئے منصوبہ بندی کی وجہ سے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ ان مشترکہ مشقوں کو منسوخ کریں اور جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے میں دلچسپی کا اظہار کریں۔ قابل ذکر ہے کہ پیونگ یانگ نے ان مشقوں کو شمالی کوریا پر حملے کی زمین ہموار کرنا بتایا ہے۔............
/169